ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج دو ٹی وی چینلوں سلامت اور تماشا کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے سیٹیلائٹ سے ایران کے ٹی وی چینلوں اور ریڈیوز کی نشریات بند کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنے ان اقدامات کے ذریعے دنیا والوں تک ملت ایران کے الہی اور انسانی پیغام پہنچنے کے سدراہ ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
صدر مملکت نے جمہوریت ، آزادی اور انسانی حقوق سے ناجائز فائدہ اٹھا کر رائے عامہ کی توجہ حاصل کرنے کے عالمی سامراج کے ذرائع ابلاغ کے حربوں اور کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کو تسلط پسندوں کے ساتھ نظریات کی لڑائی میں اپنے آپ کو اپ ڈیٹ رکھنا ہوگا تاکہ وہ ان کے تمام حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں۔